Get Alerts

ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ

ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی : وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ارباب غلام رحیم پولیٹیکل افیئرز سندھ پر وزیراعظم  عمران خان کی معاونت کرینگے۔ارباب غلام رحیم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سندھ میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے معاملات سمیت ہم خیال جماعتوں سے رابطے بھی کریں گے۔