ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلاءنے فل کورٹ کے حوالے سے گزارشات کیں اور ہم نے وکلاءکو اس حوالے سے گھنٹوں سنا۔ عدالت فل کورٹ کی استدعا مسترد کرتی ہے، فل کورٹ تشکیل نہ دینے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں صرف ایک ہی قانونی نکتہ شامل ہے، کہ آیا 63 ون بی کے تحت پارلیمانی سربراہ ہدایات جاری کر سکتا ہے یا پارٹی سربراہ، شجاعت حسین، پیپلز پارٹی اور ڈپٹی سپیکر کے وکلاءنے پارٹی ہیڈ کے ہدایات جاری کرنے کے حق میں دلائل دئیے۔ 
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر وکلاءکی طرف سے مزید وقت مانگا گیا، فریق دفاع کے وکلاءکی مزید وقت کی استدعا منظور کی جاتی ہے، تمام وکلاء26 جولائی کو مقدمے کی تیاری کر کے آئیں۔ 

مصنف کے بارے میں