کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، پی پی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ، پی پی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو جاں بحق

کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو  اور ان کے بھتیجے شہریارعالم جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سنئیر وکیل اکرم ابڑو 4 افراد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ خیابان شمشیر ڈی ایچ اے سے اپنی گاڑی میں جیکب آباد کے لیے روانہ ہوئے جب  کورنگی کاز کے مڈ پوائنٹ پر پہنچے تو نامعلوم افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ 

فائرنگ کے نتیجے میں اکرم ابڑو اور  ان کے بیٹے شہریار ابڑو زخمی ہوئے اور ہسپتال میں دوران علاج چل بسے جبکہ گاڑی میں موجود عبداللہ ابڑو اور ارشاد پنہور زخمی ہیں۔ 

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔