چودھری پرویز الٰہی منی لانڈرنگ   مقدمہ: آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

  چودھری پرویز الٰہی منی لانڈرنگ   مقدمہ: آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

  لاہور:سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیش نہ کرنے  پر  آئی جی پولیس پنجاب ،پنجاب آئی جی جیل خانہ جات  اور ہوم سیکرٹری کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا اور ان  کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سپشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے چودھری پرویز الہی کو عدالتی حکم اور مہلت کے باوجود پیش کرنے کا سخت نوٹس لیا۔ سابق وزیر اعلی  کو پیش نہ کرنے پر  آئی جی پنجاب آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تینوں افسروں کو پچاس پچاس ہزار جرمانہ بھی کردیا ہے۔ 

عدالت نے پرویز الہی کو آج کیلئے طلب کیا تھا لیکن ان کو پیش نہیں کیا گیا۔  اس پر عدالت نے آج تین بجے تک کی مہلت دی لیکن پیش نہ کرنے تینوں افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔  عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الٰہی کو اب 5 اگست کو پیش کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں