معاشی استحکام کےلیے ”سبز انقلاب“ وقت کی اہم ترین ضرورت :عبدالعلیم خان 

معاشی استحکام کےلیے ”سبز انقلاب“ وقت کی اہم ترین ضرورت :عبدالعلیم خان 

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے ملک میں معاشی استحکام کےلیے ”سبز انقلاب“ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہاکہ ملک میں معاشی استحکام کےلیے ”سبز انقلاب“ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  کاشتکاری کےلیے 44 لاکھ ایکڑ زمین کی نشاندہی خوش آئند ہے۔ زرعی شعبے میں انقلاب کیلئے آرمی چیف اور پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے۔


عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکار کو بلاواسطہ سہولت وزراعت میں جدید رجحانات کو فروغ دینا ہوگا، زراعت کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے “ایگرواکنامیکل زون “بنانے ہونگے۔ ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری سے بنجر زمینوں کو لیز پر دے کر آباد ہونا چاہیے۔


صدر آئی پی پی نے مزید کہا کہ فوڈ سکیورٹی اس صدی کا بڑا ایشو ہوگا۔ زراعت کے شعبے کےلئے غیر ملکی بالخصوص سعودی عرب کا تعاون لائق تحسین ہے۔  بہتر پیداواری ہدف کیلئے ڈرپ ایریگیشن اور آبپاشی کا جدید نظام لازم و ملزوم ہے، اقتدارمیں آکر استحکام پاکستان پارٹی زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی حکومت ساڑھے 12 ایکڑ کے کاشتکاروں کوٹیوب ویل کیلئے مفت بجلی دے گی۔

مصنف کے بارے میں