لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ایشیا کپ کا ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر 2025 تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو عالمی سطح کا کرکٹ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا جس میں میچوں کی تاریخوں اور دیگر ضروری تفصیلات شامل ہوں گی۔
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے حوالے سے کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے، اور ایونٹ کے دوران دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔