Get Alerts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تربت میں ایف سی ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، جدید ہسپتال کا افتتاح

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تربت میں ایف سی ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، جدید ہسپتال کا افتتاح

تربت: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم قومی فریضہ ہے۔

محسن نقوی نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا

ٹیگز: