Get Alerts

دریائے چناب کے سیلابی ریلوں سے جلالپور بھٹیاں متاثر، دریائی کٹاؤ سے سیکڑوں ایکڑ اراضی تباہ

دریائے چناب کے سیلابی ریلوں سے جلالپور بھٹیاں متاثر، دریائی کٹاؤ سے سیکڑوں ایکڑ اراضی تباہ

جلالپور بھٹیاں: دریائے چناب کے سیلابی ریلوں نے جلالپور بھٹیاں اور گردونواح کے علاقوں میں نقصان پہنچایا ہے۔ بھوہن فاضل سمیت مختلف علاقوں میں دریائی کٹاؤ کے باعث سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو گئی۔

متاثرہ علاقوں میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے حفاظتی پشتے بھی مکمل نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مجموعی طور پر مستحکم رہا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی آ رہی ہے اور پانی کی سطح نچلے درجے پر آ گئی ہے۔

ٹیگز: