Get Alerts

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں پر 194 رنز بنا لیے

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیویم ہوج 83 جبکہ شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل چندرپال 21، عامر جانگو 21 اور برینڈن کنگ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے روز بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا اور صرف 67 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز آج کھیلا جائے گا، جہاں ویسٹ انڈیز اپنی پہلی اننگز کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان وکٹیں حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

ٹیگز: