اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں موجودہ بحران کے پرامن حل کے لیے وہ سچ اور مفاہمت کے مشن کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ کشمیری عوام کو روزمرہ مشکلات سے نجات ملے اور ان کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہر شکایت سنی جانی چاہیے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ بلاول بھٹو کے مطابق مسائل کے حل کے لیے مفاہمت، بات چیت اور عوامی مشکلات کے خاتمے کی کوششیں ضروری ہیں۔