سانحہ بہالپور : ڈرائیور ، مینیجر اور مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

بہاولپور: گزشتہ روز ہونے والے علمناک سانحہ بہالپور کا مقدمہ ، مینیجر ، ڈرائیور اور ٹینکر مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق ہونے والے محمد عمران کے بھائی محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

<iframe width="854" height="480" src="https://www.youtube.com/embed/HkfukR2zlBs" frameborder="0" allowfullscreen></iframe>
نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ بہاولپور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ تھانہ احمد پور ایسٹ میں درج کر لیا گیا ہے ،مقدمہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہری محمد عمران کے بھائی محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں آئل ٹینکر مالک حاجی حسنین، منیجر خالد رزاق اور ڈرائیور گل محمد کو غفلت اور حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،جبکہ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور نے ایک کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی جس سے ٹینکر الٹ گیا جس کی وجہ سے 100 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،6 مختلف دفعات کے تحت لکی مروت گروپ آئل ٹینکر گروپ کے مالکان ،مینجر اور ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔