ٹیلی کام انڈسٹری نے 5 منٹ کال پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی

ٹیلی کام انڈسٹری نے 5 منٹ کال پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی
سورس: فائل فوٹو

کراچی (نیو نیوز) ٹیلی کام انڈسٹری نے 5 منٹ کی کال پر ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلہ  کی مخالفت کردی ہے۔ 

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اورعوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔ یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کردوبارہ ملا نے کی جانب راغب کرسکتا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بج جائیں گے اورحکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔