فارن فنڈنگ کیس میں بدترین فیصلہ آسکتا ہے، کارکن تیار رہیں: فواد چودھری 

فارن فنڈنگ کیس میں بدترین فیصلہ آسکتا ہے، کارکن تیار رہیں: فواد چودھری 
سورس: File

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب ترمیم کے بعد نیب عملی طور پر انتقال کر چکا ہے بس دفنانا باقی ہے ۔الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس میں بدترین فیصلہ آسکتا ہے۔ کارکن تیار رہیں۔ ملک میں نئی چارٹر آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے۔ 

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ الیکشن کمیشن اب بھی ہر طرح سے مسلم لیگ ن کی مدد کر رہا ہے تاکہ حمزہ شہباز کی حکومت رہ سکے۔فارن فنڈنگ کیس میں بھی الیکشن کمیشن کا بدترین فیصلہ آسکتا ہے کارکن تیار رہیں۔ عمران خان کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی  ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔فواد چودھری نے نیب ترامیم کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف جب اقتدار میں ہوں تو ان کی گردن میں سریاآجاتا ہے ۔ ہمارے ادارے اپنی عزت کھو رہے ہیں۔  ہمارے نظام عدل کا یہ حال ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا جج کو پلاٹ نہیں دینے چاہیے اس پر ہمارے وزیر قانون فروغ نسیم نے عمل سے ہی انکار کر دیا اور کہا وہ جج کی عدالتوں میں روز کیسے پیش ہو نگے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک زبردستی طریقے سے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کی وزیراعلی پنجاب بنانے میں مدد کی ہے۔ ہائی کورٹ نے بھی مقدمات نا سن کر حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب میں مدد کی ہے۔ اگلے انتخابات اس الیکشن کمیشن کے اندر نہیں ہونے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ عمران خان نے جب انسٹاگرام میں فوٹیجز ڈالی تو فون آگیا اس کو ہٹائیں نہیں تو آپ کو دیکھ لیں گے۔  ریاست کو ملک کو آپ دیوار سے نہیں لگاسکتے۔ بارہ سو ارب کے نیب میں کیسز تھے جو گیارہ سو ارب کے کیسز نیب سے نکال دیئے گئے ہیں۔ نیب کو مار دیا ہے دفن کرنا باقی ہے۔ پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی جماعت نہیں رہی۔ بلاول بھٹو اپنا نانا گروپ بنا لیں۔ 

مصنف کے بارے میں