سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت شروع

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت شروع
سورس: File

اسلام آباد:  فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر تیسری سماعت آج ہوگی۔  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال گزشتہ پیشی میں کہہ چکے ہیں کہ منگل تک کیس کا فیصلہ دے دیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہری جنید رزاق کے وکیل سلمان اکرم راجہ آج دلائل کا آغاز کریں گے ۔جبکہ اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین کے بھی دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے بھی دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور  تحریک انصاف دور کے وزیرِ قانون فروغ نسیم، وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل بن کر دلائل دیں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین سمیت وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے وکلاء بھی دلائل دیں گے۔ 

یاد رہے عدالتی حکم پر گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل نے نو مئی کے بعد گرفتار افراد کے اعدادوشمار عدالت میں پیش کئے ۔

 اٹارنی جنرل کی طرف سے کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات پر ملوث 102 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں جبکہ  کوئی خاتون، نابالغ بچے، صحافی یا وکیل بھی  فوج کی تحویل میں نہیں ہیں۔ 

پنجاب حکومت نے بھی ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے گرفتار افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہوئی ہے دوسری جانب عدالت عظمیٰ نے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد سے گرفتار افراد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

مصنف کے بارے میں