دبئی ملاقات،پی پی, ن لیگ میں ڈیل ہوگئی :نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل ہوگا

دبئی ملاقات،پی پی, ن لیگ میں ڈیل ہوگئی :نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل ہوگا

دبئی: ن لیگ اور پی پی کی قیادت اس وقت  دبئی میں ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں اور اس کے بارے میں اندرونی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔  پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں۔ گیلانی خاندان، راجا پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکےگا۔ استحکام پاکستان اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے اس پر بھی بات ہو گی۔

مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزپارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔  پیپلز پارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان  ملاقات کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں