سیلاب کا خدشہ

 سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد:شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے دریائے سندھ، جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا۔  گزشتہ دس سال میں ان دنوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 28 ہزار کیوسک تک رہا، آج دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 5 لاکھ 6 ہزار کیوسک ہے، صورتحال یہی رہی تو دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ 80 ہزار کیوسک ہو چکا ہے۔  دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، مون سون کی بارشیں غیر متوازن ہوسکتی ہیں جس کے باعث دریائی سیلاب آ سکتے ہیں، بارشوں کی کیفیت کہیں زیادہ کہیں کم ہونے کا امکان ہے، فی الاحال منگلا اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔

ذرائع آبی وسائل کے مطابق بعض مقامات پر کلاوڈ برسڈ کا خدشہ موجود ہے، دریاؤں کے نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، سیلابی خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے فیڈرل فلڈ کمیشن میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں