Get Alerts

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد :  محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج (26 جون 2025) چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس نمازِ عصر کے بعد شروع ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد ہی کریں گے۔

دوسری جانب سپارکو نے محرم کے چاند سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 26 جون کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے 15 منٹ ہوگی، جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 75 منٹ تک افق پر رہے گا۔ یہ مدت چاند کی رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو آج شام چاند نظر آنے کے امکانات بہت روشن ہیں، اور اسی بنیاد پر یکم محرم الحرام 1447 ہجری بروز جمعہ، 27 جون 2025 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

ٹیگز: