Get Alerts

کراچی: آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کے 18 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک کے 18 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے آن لائن مالیاتی فراڈ نیٹ ورک سے وابستہ 18 گرفتار افراد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو تفتیش کے لیے تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دی اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

تفتیشی افسر کے مطابق، گرفتار افراد کے قبضے سے جعلی کویتی پولیس کی وردی، مشتبہ دستاویزات اور مختلف ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے ہیں، جو مالیاتی جرائم میں استعمال ہوتے رہے۔

پولیس کے مطابق، یہ ملزمان جعلی موبائل ایپلیکیشنز، انعامی اسکیموں اور دیگر آن لائن ذرائع کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ٹیگز: