Get Alerts

ایران تنازع میں پاکستان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف

ایران تنازع میں پاکستان کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق حالیہ تنازع میں پاکستان نے جو سفارتی کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یومِ عاشور ایسے وقت میں آیا جب خطہ ایک سنگین کشیدگی سے گزر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے اپنے طرزِ عمل سے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کر دی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے اس بحران کے دوران امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، صلح کی کوششوں میں حصہ لیا اور پوری امتِ مسلمہ کے سامنے سرخرو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کاوش تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دعا ہے لبنان کے عوام اسرائیلی مظالم سے نجات حاصل کریں، جبکہ دنیا کے جس خطے میں بھی مسلمان ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں آزادی، امن اور تحفظ عطا فرمائے۔

ٹیگز: