Get Alerts

“معرکہ حق” تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے امن کی جانب اہم پیش رفت کی: خواجہ آصف

“معرکہ حق” تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پاکستان نے امن کی جانب اہم پیش رفت کی: خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ “معرکہ حق” تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کی مثال گزشتہ 78 برسوں میں نہیں ملتی۔

سیالکوٹ کے سپیریئر کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک جو پہلے دہشت گردی کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا اب امن کے پیکر کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خطے کو تباہی سے بچانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے۔ ان کے مطابق سیاسی قیادت نے درست سمت اختیار کر کے ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔

وزیر دفاع نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ آپس کی لڑائیوں کے بجائے ملکی ترقی اور استحکام پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اگر خود ہی منزل سے ناواقف ہوں تو نئی نسل کی رہنمائی مؤثر انداز میں نہیں کر سکتے۔

ٹیگز: