اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو منصوبے کے آڈٹ میں کرپشن سامنے آئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میں عمران خان نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبے کو بھی ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا۔ شہباز شریف کے دعویٰ کہ پنجاب میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ہوئی اور پنجاب میں ’گڈگورننس‘ کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔
مزید پڑھیں: فاروق ستار ایم کیو ایم کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ
آڈٹ کے نتیجے میں راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو منصوبے میں سامنے آنے والی ہوشربا کرپشن اور بے ضابطگیاں۔ آڈٹ اعتراضات کے باوجود سپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیے۔ پنجاب میں "گڈ گورننس" کی حقیقت سمجھنے کیلئے یہ کافی ہے۔ pic.twitter.com/BN5D6TkfAo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2018
چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ میں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں کرپشن اور بے ضابطگیاں سامنےآئیں۔ آڈٹ اعتراضات کے باوجود اسپیشل ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے بہت سے کیسز جبراً دبا دیئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں