پاکستان میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے نیچے آگئی

پاکستان میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے نیچے آگئی

  

  اسلام آباد:پاکستان میں کورونا  وبا کے باعث گزشتہ روز  مزید  چار  مریض انتقال کر گئے تاہم  مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید  چار اموات ہوئیں ج سکے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 340 ہو گئی ۔

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید30 ہزار417 ٹیسٹ کیے گئے جس میں189افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح صفر عشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار451مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں