لاہور:تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا اور انکے بڑے بھائی سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ناہرا برادران کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری کررہا ہے،اظہر قیوم ناہرا کو چند روز قبل نیب نے پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
ناہرا برادران کا نام 15 فروری کو ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا ،اظہر قیوم اور ان کے بھائی مدثر قیوم کیخلاف نیب میں انکوائری جاری ہے ۔
ناہراہ برادران پر نوشہرہ ورکاں میں 813 کنال اراضی غیر مستند ذرائع سے بنانے کے الزام کی تحقیق جاری ہے،نیب ناہرا برادران کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری کررہا ہے۔