لاہور انارکلی دھماکہ ،دشمن اپنے انجام کو پہنچا دیا

لاہور انارکلی دھماکہ ،دشمن اپنے انجام کو پہنچا دیا

سبی:بلوچستان کے علاقے سبی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق 20جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونیکی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس سے سپاہی نثار شہید اور 2 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں نصیب اللہ ، پیرجان اور رکئی کلہوئی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق20 جنوری کو انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔