لاہور:  ایک روز میں دو خواتین پراسرار طور پر جاں بحق ،ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر اور دارلامان سے خاتون کی لاش برآمد

لاہور:  ایک روز میں دو خواتین پراسرار طور پر جاں بحق ،ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر اور دارلامان سے خاتون کی لاش برآمد

لاہور:  لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے  ۔

لاہور میں ایک روز میں دو خواتین کی پر اسرار موت شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے ،لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ہاسٹل  سے   تیس سالہ نسیم اعجاز نامی لیڈی داکٹر  کی لاش  برآمد ہوئی ہے .

پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی لاش  ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے ملی ہے ۔ڈاکٹر نسیم کی موت کی وجہ کا تاحال  تعین  نہیں  ہو سکا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ڈاکٹر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔30 سالہ نسیم کا تعلق گلگت بلتستان اور 4سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

دوسری جانب  نواں کو ٹ کے علاقے میں 36 سالہ خاتون نے درالامان کے واش روم میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ رات تین بجے ایک ساتھی لڑکی نے لاش دیکھ کر دارالامان انتظامیہ کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  تانیہ زوجہ تنویر حسین راولاکوٹ ضلع پونچھ کی رہائشی  تھی۔خودکشی کرنے والی خاتوں نے   گھر والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔
 
 پولیس کا دوںوں خواتین  کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے   تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں