Get Alerts

ایران-امریکا مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال، برینٹ تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

ایران-امریکا مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال، برینٹ تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ایران کے ساتھ جاری تنازعے پر مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق بین الاقوامی معیار کا برینٹ نارتھ سی کروڈ تیل 5.2 فیصد اضافے کے بعد 107.54 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.9 فیصد بڑھ کر 94.71 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا۔

متوقع ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کل اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے ان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، جبکہ ترکی اور مصر بھی ثالثی کی کوششوں میں شامل ہیں۔

امریکا نے ایران کے لیے جنگ بندی کے لیے 15 تجاویز دی تھیں، لیکن ایران نے انہیں غیر مناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اپنی جانب سے جنگ بندی کے لیے پانچ شرائط پیش کی ہیں۔

ٹیگز: