Get Alerts

امریکا ایران معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ 78 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

امریکا ایران معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ 78 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

نیویارک:عالمی منڈی میں امریکا اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.6 فیصد کمی کے بعد 78.43 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 1.28 فیصد کمی کے ساتھ 75.81 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 خطے میں کشیدگی میں کمی اور توانائی سپلائی سے متعلق خدشات میں نرمی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح مستحکم رہی تو آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

توانائی تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کسی بھی بڑی کشیدگی کے خاتمے یا امن معاہدے کا براہ راست اثر عالمی منڈیوں پر پڑتا ہے، اور موجودہ کمی بھی اسی رجحان کی عکاس ہے۔

ٹیگز: