Get Alerts

رواں برس شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی منظوری دے دی گئی

رواں برس شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی منظوری دے دی گئی

مکہ مکرمہ: رواں سال حج کے موقع پر یوم عرفہ کے خطبہ کے لیے مسجد الحرام کے امام و خطیب، شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید کو منتخب کیا گیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس انتخاب کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کی منظوری کے بعد شیخ صالح بن حمید کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عرفات کے مقام پر واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں، جنہوں نے مسلسل 25 سال تک یوم عرفہ کا خطبہ دیا۔

گزشتہ سال یوم عرفہ کا خطبہ شیخ ماہر المعیقلی نے دیا تھا۔

ٹیگز: