Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 جیتنے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے فائنل میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سے ہدف حاصل کیا، جبکہ پی ایس ایل 10 کی تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بورڈ کی انتظامیہ کو بھی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور تمام کھلاڑیوں، خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ان کی محنت اور کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگز: