Get Alerts

یومِ تکبیر پر عام تعطیل، کراچی بورڈ نے 28 مئی کوہونےوالے امتحانات ملتوی کردیے

یومِ تکبیر پر عام تعطیل، کراچی بورڈ نے 28 مئی کوہونےوالے امتحانات ملتوی کردیے

کراچی : حکومتِ سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 (بدھ) کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اسی روز منعقد ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین، غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے اب 30 مئی 2025 کو لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بوٹنی پرچہ اوّل (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے) جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو اسی وقت میں لیا جائے گا۔ جبکہ انگلش (نارمل) پرچہ اوّل اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اوّل (فیل طلبہ کے لیے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک شیڈول تھا، اب 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد ہوگا۔
چیئرمین کے مطابق تمام طلبہ اپنے پہلے سے مقرر کردہ امتحانی مراکز پر ہی امتحان دیں گے، امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں منایا جاتا ہے، اور اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات اور تعطیلات کا اہتمام کیا جاتا ہے

ٹیگز: