بیجنگ/اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چار روزہ دورہِ چین انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور چین نے ہر مشکل گھڑی اور عالمی چیلنج میں ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد اور باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر 23 سے 26 مئی تک چین کا باضابطہ سرکاری دورہ کیا۔
بیجنگ میں اہم مذاکرات: دورے کے دوران بیجنگ میں پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان تفصیلی اور تعمیری مذاکرات ہوئے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں واشگاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے، اور دونوں ممالک تمام تر چیلنجز کے باوجود ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔
اس کامیاب دورے کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تزویراتی (Strategic) تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔