یورپی خلائی مرکز کو مالی خسارے کا سامنا,مریخ مشن خطرے سے دوچار

یورپی خلائی مرکز کو مالی خسارے کا سامنا,مریخ مشن خطرے سے دوچار

برسلز : یورپ کی مرکزی خلائی ایجنسی نے رکن ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ اگر اضافی فنڈ حاصل نہ ہو سکے تو مریخ کا مشن ادھورا رہ سکتا ہے۔ ایجنسی کو اِس مشن کی تکمیل کے لیے 420 ملین ڈالر درکار ہیں۔
روسی خلائی ادارے روسکوسموس کے تعاون سے یورپی خلائی ایجنسی ’ایکسو مارز‘ کے پروگرام کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ دونوں ادارے طویل المدتی ریسرچ کے سلسلے میں ایک خلائی جہاز مریخ کے مدار میں روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔
یورپی خلائی ایجنسی کا دو روزہ اجلاس اگلے ہفتے کے دوران پہلی اور دو دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ل±وسَرن میں ہو گا۔ اس اجلاس میں خاص طور پر مالی معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔