آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز   کےلیے بری خبر ،جو روٹ لیگ سے دستبردار

آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز   کےلیے بری خبر ،جو روٹ لیگ سے دستبردار

 لندن :آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز   کےلیے بری خبر ،جو روٹ لیگ سے دستبردار ہوگئے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کے بعد اب بلے باز جو روٹ بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار  ہو گئے۔


اس سے قبل بین سٹوکس آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے تھے ، بین سٹوکس نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ کے بعد کہا تھا کہ وہ گھٹنے کی سرجری کرائیں گے لیکن بعد ازاں انہوں نے اسے ملتوی کر دیا تھا۔2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بین اسٹوکس کو چنئی سپر کنگز نے سب سے مہنگی بولی 16 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن وہ گھٹنے کی انجری کی و جہ سے صرف دو میچز ہی کھیل سکے تھے۔


اب آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ایکس پر بتایا کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024 کے ایڈیشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ جو روٹ نے نیلامی سے قبل فرنچائزز کو ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہی دستبرداری کا بتایا۔

مصنف کے بارے میں