Get Alerts

امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی کے مظاہرین سے پرامن احتجاج کی اپیل

امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی کے مظاہرین سے پرامن احتجاج کی اپیل

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔

واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام کرنا ضروری ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی حکام سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی حمایت کی جاتی ہے۔

ٹیگز: