Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز خوش آئند رہا۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 316 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 جبکہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 291 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: