Get Alerts

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا

 گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان  کے  نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گلگت بلتستان  کے گورنر سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

 تقریب  حلف برداری میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال  رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی ہے۔

ٹیگز: