Get Alerts

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 852 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے ہو گیا ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کے اضافے سے 4 ہزار 165 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
 
 

ٹیگز: