دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے148 رنزکا ہدف دیدیا ۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز اسکور کیے ،محمد حفیظ نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 40رنز اسکور کیے۔
شعیب ملک جو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ نہ تھے لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ان کو شامل کیا گیا تھا انہوں نےبھی کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی اور صرف 14رنز اسکور کرکے آﺅٹ ہوگئے ۔
ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ آج کا میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کریں۔آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔