غزہ پر اسرائیلی حملے، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، بھارت نے  ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے:مشعال ملک

  غزہ پر اسرائیلی حملے، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، بھارت نے  ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے:مشعال ملک
سورس: File

اسلام آباد :معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کاکہنا ہےکہ  غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔بھارت نے امن کا راستہ چھوڑ کر ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

مشعال ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔بھارت نے امن کا راستہ چھوڑ کر ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جارہی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔بھارت نے کینیڈا میں سکھوں کو ٹارگٹ کیا، کشمیریوں کے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جنگل کا قانون لاگو کر رکھا ہے، الیکشن میں بھارت نے مزید اسٹنٹ وار کرنا ہے۔


 مقبوضہ کشمیر میں بھی وار کرائم ہو رہے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا، یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، فلسطین اور کشمیر کو ٹیبل پر حل نہیں کیا گیا، یہ آگ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی ٹارچر کے باوجود ہمیشہ پرامن جدوجہد کی۔

مصنف کے بارے میں