Get Alerts

جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا 3 روزہ اجلاس ملائیشیا میں شروع

جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا 3 روزہ اجلاس ملائیشیا میں شروع

کوالالمپور جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے سربراہوں کا 3 روزہ اجلاس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی سطح پر اہم موضوعات پر بات چیت کی جائے گی، جن میں ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی مسابقت، اور غزہ کی موجودہ صورتحال شامل ہیں۔

اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت اہم عالمی رہنما ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شریک ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملائیشیا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں انہیں ریڈ کارپٹ پر خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے روایتی انداز میں ملائیشیا کے عوام کا خیرمقدم کیا اور ہاتھوں سے امریکہ اور ملائیشیا کے پرچم لہرائے۔ اس کے علاوہ، صدر ٹرمپ نے ملائیشیا کے روایتی رقص میں بھی حصہ لیا، جس نے تقریب میں موجود شرکاء کی توجہ حاصل کی۔

ٹیگز: