آزاد کشمیر کی سیاست میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم مکمل ہے اور 30 سے زائد ارکان اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فریال تالپور آج رات 10 بجے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ڈنر کا اہتمام کر رہی ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی، مہاجرین نشستوں کے ارکان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کے ارکان شریک ہوں گے۔ بیرسٹر سلطان گروپ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کے دوران ووٹ کی یقین دہانی کرادی ہے۔
پیپلز پارٹی کے مطابق، دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد حکومت سازی کے لیے ان کے پاس مضبوط اکثریت ہے، اور آج کا ڈنر سیاسی طاقت کے مظاہرے میں بدل سکتا ہے۔