اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی بی چیف4 دن لندن میں کیا کر رہے تھے کیا آئی بی چیف نااہل وزیراعظم سے ملنے گئے تھے؟۔
IB head must resign immediately. What was he doing visiting a disqualified PM in London over 4 days at taxpayer expense?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 26, 2017
عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں۔ آئی بی چیف نواز شریف کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
IB head is an official of the State paid for by taxpayers. His duty is to the state not to the Sharif family. https://t.co/c0eFLa5ORk
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 26, 2017
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئی بی چیف ایسا ماحول بنا رہے ہیں جس سے اراکین اسمبلی نواز شریف کیساتھ جڑے رہیں اس طرح کے اقدامات سے مافیا تمام قوانین اور جمہوری روایات کو توڑ رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں