فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک،حملہ آوربھی شہید

فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک،حملہ آوربھی شہید

مقبوضہ مغربی کنارہ:فلسطین کا اسرائیل کا حملہ،اسرائیل فوج کا شدید جانی نقصان،مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے فائرنگ کر کے 3 اسرائیلی سرحدی محافظین کو موت کی نیند سلا دیا جب کہ چوتھا زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے میں واقع یہودی بستی ہار ادار میں پیش آیا۔

37 سالہ فلسطینی حملہ آور کا تعلق بیت المقدس شہر کے شمال مغرب میں واقع گاوں بیت سوریک سے ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے چار بیٹے ہیں۔ مذکورہ فلسطینی کے پاس اسرائیل کے اندر کام کرنے کا اجازت نامہ تھا۔

اسرائیلی پولیس کے اعلان کے مطابق فلسطینی حملہ آور دیگر فلسطینی ورکروں کے ساتھ ہار ادار بستی کے عقبی داخلی راستے پر پہنچا اور اور اس نے وہاں موجود سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر ڈالی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حملے میں تین اسرائیلی مارے گئے اور چوتھے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کو قابو کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے فلسطینی حملہ آور کے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسنے کی تصدیق کر دی۔