علی محمد خان  پی ٹی آئی ترجمان مقرر

علی محمد خان  پی ٹی آئی ترجمان مقرر

پشاور: علی محمد خان کو  پی ٹی آئی  ترجمان مقرر  کردیاگیا ہے۔ علی محمد خان سمیت چار افراد پی ٹی آئی کے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔ 

علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماؤں کو پی ٹی آئی  کا ترجمان مقرر کیاگیا ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ 


اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی موقف سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی  کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔

مصنف کے بارے میں