Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات، تجارت بڑھانے پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات، تجارت بڑھانے پر زور

واشنگٹن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات، توانائی کے منصوبے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، اور خطے کی اقتصادی ترقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان ایک بڑی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈی ہے جس کی نوجوان آبادی اور معیشت امریکہ کے لیے اہم تجارتی مواقع فراہم کرتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی معیشت کے امکانات کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کی معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

ملاقات سے قبل امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں رہنما بہت عظیم شخصیات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر بیس پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار کے ہاتھوں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور موٹرکیڈ امریکی سیکورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم واشنگٹن سے واپس نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ٹیگز: