Get Alerts

الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمد للہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کی کامیابیاں مسلسل جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ایک گھنٹہ 20 منٹ پر مشتمل اہم ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ تاہم ملاقات کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کی گئیں۔

ٹیگز: