Get Alerts

بھارت نے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی ، وزیردفاع خواجہ آصف کی مودی پر شدید تنقید

بھارت نے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی ، وزیردفاع خواجہ آصف کی مودی پر شدید تنقید

اسلام آباد :  وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست گھسیٹنے پر سخت ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ذاتی سیاست کے لیے کرکٹ کی اصل روح اور کلچر کو تباہ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن کے امکانات اور مسائل کے حل کے مواقع ضائع کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی اور کہا کہ پاک بھارت جنگ کا اسکور ‘چھ صفر’ پتھر پر کندہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی خوار ہو چکا ہے۔

یہ بیان ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کی پاکستان کے خلاف غیر ورزشی رویے کے بعد سامنے آیا ہے، جب بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اور فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ساتھ تصویر نہیں بنوائی۔

مزید برآں، بھارتی ٹیم نے فائنل کے بعد پاکستانی کھلاڑی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل کی تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

ٹیگز: