واشنگٹن :پاکستان کی ڈپلومیسی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا کمال دکھایا ہے۔ امریکی صدر کی وزیراعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خوب ٹرول کیا گیا۔
ملاقات کے دوران امریکی صدر نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رافیل جہاز کی تصویر والا پن کوٹ پہن کر ایک واضح پیغام دیا، جس سے بھارت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا گیا۔
یہ اقدام خاص طور پر اس پس منظر میں اہم ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جنگی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، اور بھارت کے چھ طیارے، بشمول رافیل، تباہ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے یہ پیغام بھارت کے لیے ایک بڑی تنقید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ سفارتی کامیابی پاکستان کی عالمی محاذ پر مضبوط حکمت عملی اور موثر تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔