لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کل قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری قوت اور جانفشانی سے لڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کے حوالے سے کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں، وہ غیر ضروری زبان درازی سے گریز کریں۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے اور وہ نہ صرف عوام کی خدمت کرتی ہیں بلکہ پنجاب کے تحفظ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔
وزیراطلاعات نے زور دیا کہ سیاست کے لیے بہت سے اور ایشوز موجود ہیں، لہٰذا سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کی جائیں تاکہ حقیقی متاثرین کی مدد کی جا سکے۔