Get Alerts

حکومت آئندہ 6 سال کے اندر گردشی قرضہ مکمل طور پر ختم کر دے گی:وزیر توانائی اویس لغاری 

حکومت آئندہ 6 سال کے اندر گردشی قرضہ مکمل طور پر ختم کر دے گی:وزیر توانائی اویس لغاری 


اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 6 سال کے اندر گردشی قرضہ مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں گردشی قرضے میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جو ملک کے لیے وبال جان بن گیا۔ موجودہ حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے دن رات کوششیں کیں اور ایک سال میں گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی کی ہے۔ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی سے اربوں روپے کی بچت بھی ہوئی ہے۔

ٹیگز: